14 Apr 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صبا قمر کی نئی تصاویر پر تعریفوں کے انبار لگ گئے۔
حال ہی میں اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔
مذکورہ تصاویر میں صبا نے پیچ رنگ کا سادہ لباس زیب تن کر رکھا ہے، سلور کھسہ، کھلی زلفیں اور نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو دو آتشہ کر رہی ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے کسی کا نام لئے بغیر مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ " تم ہی کہہ دو اب اے جانِ ادا ہم کیا کریں؟
تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی چھا گئیں جبکہ ان کے مداحوں کی جانب سے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں تعریفوں کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے۔