(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عروہ حسین کی گلابی لباس میں غضب ڈھاتی اداؤں پر مداح مر مٹے۔
شوبز شخصیات نے عید پر جہاں اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ رکھا وہیں کچھ شوبز شخصیات کی جانب سے یہ سلسلہ تاحال جاری ہے اور عروہ حسین بھی انہیں شخصیات میں شامل ہیں جو عید گزرنے کے بعد اپنے مداحوں کو اپنی عید مصروفیات سے آگاہ کر رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنی عید لُکس کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مذکورہ تصاویر میں اداکارہ گلابی رنگ کے سوٹ میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرتے دکھائی دے رہی ہیں، سلور ہیلز اور چہرے پر پیار بھری مسکان سجائے اداکارہ کا ہر انداز غضب ڈھاتا معلوم ہو رہا تھا۔
واضح رہے کہ عروہ حسین کی مذکورہ تصاویر عید الفطر کے دوسرے روز لی گئی تھیں جو انہوں نے عید گزر جانے کے بعد سوشل میڈیا کی زینت بنائیں۔
عروہ کی دلکش تصاویر کو دیکھنے کے بعد ان کے مداح خوش ہوگئے اور کمنٹ سیکشن میں تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔