(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نے پسند کی شادی کے نقصانات بتا دیئے۔
ان دنوں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ درِفشاں سلیم حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پسند کی شادی کے تین نقصانات بتاتے ہوئے اس حوالے سے اپنی سوچ اور خیالات کو واضح کیا۔
پسند کی شادی کے نقصانات بتاتے ہوئے درفشاں کا کہنا تھا کہ میری نظر میں پسند کی شادی کا پہلا نقصان یہ ہے کہ شادی کرنے والے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے۔
انہوں نے کہا کہ نئی شادی کے ابتدائی ایک دو ماہ کی چاہت کا عنصر بعد میں باقی نہیں رہتا، پسند کی شادی کرنے والے ایک دوسرے کے بارے میں پہلے سے کافی کچھ جان چکے ہوتے ہیں جس سے بعد کی دلچسپی ختم ہوجاتی ہے۔
تیسرا اور آخری نقصان بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی میں خاص مزاح بھی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ درِفشاں سلیم متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، حال ہی میں ان کا ڈرامہ 'عشق مرشد' عوام میں کافی مقبول ہو رہا ہے۔