اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فی الحال ذہنی طور پر شادی کے لیے تیار نہیں ہوں: مہوش حیات

14 Apr 2024
14 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کیلئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔

مہوش حیات کے نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک پرانے انٹرویو کا  کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے  جس میں انہیں مختلف موضوعات سمیت شادی سے متعلق گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔

پروگرام کے دوران گفتگو  کرتے ہوئے مہوش حیات نے شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے متعدد بار شادی کی پیش کش کی جا چکی ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کن کن افراد نے شادی کی پیش کش کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں فی الحال شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں لیکن جب بھی شادی کروں گی تو کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی، شادی ذمہ داری کا نام ہے، اس لیے مجھے احساس ہے کہ جب بھی شادی کروں گی تو اپنے کام سے بریک ضرور لوں گی۔

مہوش نے کہا کہ  اگرچہ میں خوبصورت ہوں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ مرد مجھ سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کرتے، شاید میری شخصیت کی وجہ سے مرد مجھ سے دور رہتے ہیں اور مجھ پر ٹرائیاں نہیں مارتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے