(لاہورنیوز) عید کی چھٹیاں ختم ہوگئیں مگر ہاکی کے کھلاڑیوں کی پریشانیاں کم نہ ہوسکیں، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کس فیڈریشن کا تربیتی کیمپ جوائن کریں، کھلاڑی کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہلا رضا فیڈریشن نے کراچی میں 14 اپریل کو کیمپ لگانے کا فیصلہ کررکھا ہے جبکہ طارق حسین بگٹی فیڈریشن نے 16 اپریل کو اسلام آباد میں کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے، اذلان شاہ ٹورنامنٹ کیلئے حتمی سکواڈ کی تفصیل جمع کروانے کی آخری تاریخ 18 اپریل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹس نے کھلاڑیوں سے تربیتی کیمپ جوائن کرنے کیلئے پیر تک انتظار کرنے کا کہہ دیاہے،ڈیپارٹمنٹس بھی الگ الگ فیڈریشن کے حامی ہیں جبکہ ڈیپارٹمنٹس کی الگ فیڈریشن کی حمایت سے کھلاڑی پریشانی میں لاحق ہیں۔
واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 4 مئی سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا ، تربیتی کیمپ کا معاملہ جلد حل نہ ہونے کی صورت میں کئی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شرکت سے مرحوم ہو جائیں گے۔