اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سرفراز نے محمد رضوان کو خود سے بہتر وکٹ کیپراوربلے باز قرار دے دیا

13 Apr 2024
13 Apr 2024

(لاہورنیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے محمد رضوان کو خود سے بہتر وکٹ کیپر اور بلے بازقرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے خصوصی عید شو میں ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ ’محمد رضوان کو اب میں خود سے زیادہ بہتر اور اچھا وکٹ کیپر سمجھتا ہوں‘۔سابق کپتان نے کہا کہ جب کسی کھلاڑی کو موقع ملے تو اُس کی کارکردگی میں نکھار آتا رہتا ہے اور خاص طور پر جب انٹرنیشنل میچز میں لگاتار موقع مل رہا ہو تو پرفارمنس بہت بہتر ہوجاتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے وکٹ کیپر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اعظم خان، نواز سمیت کئی بہترین وکٹ کیپر پاکستان کے پاس موجود ہیں، انہوں نے تمام نوجوان کھلاڑیوں کو مستقل محنت کرنے اور نتیجہ قسمت پر چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ابھی میں نے ہمت نہیں ہاری ہے اور انشاء اللہ کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے