13 Apr 2024
(لاہور نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
احسن رضا اور علیم ڈار سمیت 5 امپائرز سیریز کے میچز سپروائز کریں گے جن میں آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی بھی شامل ہیں جبکہ زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ آئی سی سی کے میچ ریفری کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔