13 Apr 2024
(لاہور نیوز) قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض سابق کپتان وقار یونس کے بھائی علی یونس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
نکاح کی تقریب میں کپتان بابر اعظم، مصباح الحق، انضمام الحق ، مشتاق احمد، وہاب ریاض، کامران اکمل، اظہرعلی، رمیز راجہ ، محمد یوسف، عبدالرزاق سمیت کئی موجودہ اور سابق کرکٹرز نے شرکت کی۔
نکاح کی تقریب لاہور کے نجی فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی، تقریب میں قومی ویمن کرکٹرز بھی شریک ہوئیں۔
عالیہ ریاض کی نکاح کی تقریب میں سیاسی، سماجی شخصیات سمیت ان کے قریبی عزیزواقارب بھی شریک ہوئے۔