اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اے ڈی بی کی آؤٹ لک رپورٹ حکومتی پالیسیوں کی توثیق قرار

12 Apr 2024
12 Apr 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )کی آؤٹ لک رپورٹ کو حکومتی پالیسیوں کی توثیق قرار دیدیا۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے  کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی آؤٹ لُک رپورٹ نے حکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کی توثیق کردی ہے، آؤٹ لُک رپورٹ حکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کی مضبوط توثیق ہے، رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کے بارے میں خوش آئند امکانات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہم نے ایک مستحکم اور پائیدار معیشت کے لئے کام شروع کر دیا ہے،  ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے اس کی تصدیق عالمی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں،  ہم مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانے، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کو آسان بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری پچھلی 16 ماہ کی حکومت میں ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے گئے،  ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ہمارے معاشی اقدامات سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی،  پاکستان کا زرعی شعبہ مضبوط ہے اور اس میں اضافی ترقی کی صلاحیت موجود ہے، حکومت اے ڈی بی کی سفارشات پر عمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

احد چیمہ نے کہا کہ  ہم ایک ایسی معیشت بنانے کے لئے کام جاری رکھیں گے جس میں تمام پاکستانیوں کے لئے مواقع دستیاب ہوں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی آؤٹ لک رپورٹ 

 واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لُک رپورٹ رواں ماہ  جاری کی ہے، رپورٹ میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے اقتصادی اصلاحات کو اہم قرار دیا ہےاور رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی توقع کا اظہار کیا گیا ہے۔

آؤٹ لک رپورٹ میں پاکستان کی آئندہ مالی سال کے لئے شرح نمو 2.8 فیصد ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ پاکستان میں آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی میں مزید کمی آنے کی امید ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں آئندہ مالی سال کے دوران  مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک آ جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے