11 Apr 2024
(لاہور نیوز) اپنی مدھر آواز سے کانوں میں رس گھولنے والے گلوکار احمد رشدی کے گائے ہوئے گیت برسوں بعد آج بھی پسند کئے جاتے ہیں۔
احمد رشدی یادوں میں زندہ ہیں، انکی آواز کو آج بھی پاکستانی فلم نگری کی سب سے خوبصورت آواز مانا جاتا ہے۔
آواز کے جادوگر احمد رشدی نے 5 ہزار سے زائد گیت گائے، وہ 3 دہائیوں تک فلمی صنعت پر چھائے رہے، انہوں نے ہر طرح کے گیت گائے لیکن شوخ و چنچل اور چھیڑ چھاڑ کرنے والے گیتوں کا جواب ہی نہیں۔
احمد رشدی کی آواز سپر سٹار وحید مراد پر خوب جچتی تھی، انہوں نے وحید مراد کے لئے 150 کے قریب گیت گائے۔