11 Apr 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے عید الفطر کے موقع پر اپنی دلکش اداؤں سے چاہنے والوں کو حسن کے سحر میں مبتلا کردیا۔
عید کی خوشیاں منانے والوں میں اداکارہ کنزہ ہاشمی بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں، کنزہ ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عید کی مناسبت سے پوسٹ جاری کی جس میں وہ دلکش اداؤں کے ساتھ مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔
زرد لباس کے انتخاب کے ساتھ ہائی ہیلز، کانوں میں حسین جھمکے، ہاتھوں میں کنگن اور مہندی کا رنگ اداکارہ کی خوبصورتی کو مزید دوآتشہ کر رہا ہے۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں تبصرہ کرنے والے صارفین نے خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی کی جم کر تعریفیں کیں۔