11 Apr 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی کی ادھوری عید کو "خاص شخص" نے مکمل کر دیا۔
عیدالفطر کے موقع پر سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منفرد تصاویر پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اپنے سب سے قریبی ساتھی کے ہمراہ محبت بھرے انداز میں کیمرے کے سامنے پوز دیتے نظرآئیں۔
مذکورہ تصاویر میں سجل علی نے سفید لباس زیب تن کررکھا ہے اور وہ اپنے چہرے پر پیار بھری مسکراہٹ لیے اپنی سب سے قریبی ساتھی، بہن اداکارہ صبور علی کے ہمراہ موجود ہیں۔
بہنوں کی محبت کی عکاسی کرتی اس خوبصورت پوسٹ میں سجل علی اور صبور علی کا حسن آسمان سے باتیں کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
عید کے پر مسرت موقع پر سجل علی نے بہن سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "اس شخص کے بغیر میری عید ادھوری ہے"۔