اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید الفطر کا آج دوسرا روز، کھابوں اور موج مستی کے پلان تیار

11 Apr 2024
11 Apr 2024

(لاہور نیوز) میٹھی عید کے دوسرے دن کو بھی شہری بھرپور طریقے سے منارہے ہیں۔

کل کے میزبان آج مہمان بنے، گھروں میں لذیذ پکوان تیار کیے جارہے ہیں، مزے مزے کی ڈشوں سے مہمانوں کی تواضع ہوگی۔

بچوں نے کل بھی خوب سیر سپاٹے کئے، آج بھی موج مستی میں مصروف ہیں اور پارکوں میں جھولوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

عید ہے تو دوستوں کے ساتھ پارٹی تو بنتی ہے، نوجوان مل جل کر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا رخ کررہے ہیں، صبح ناشتے کے لیے بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے فوڈ سٹریٹ گوالمنڈی کا رخ کیا، کوئی فیملی کو ساتھ لایا تو کوئی دوستوں کے ہمراہ آیا، شہریوں نے بونگ پائے، مرغ چنوں اور حلوہ پوری پر خوب ہاتھ صاف کیا۔ 

عید کے دوسرے روز بھی شہری  گپ شپ لڑا کر من ہلکا کررہے ہیں جبکہ شام کو موج مستی کیلئے سینما گھروں کا ٹائم سیٹ بھی کر لیا گیا ہے۔

خواتین کا بھی اپنی سہیلیوں کے ساتھ گھومنے کا پروگرام ہے، بڑے بزرگ بھی اپنی منڈلیاں لگائے بیٹھے ہیں اور اپنی دلچسپیوں میں مگن ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے