اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز نے عید کا پہلا دن بے گھر بچوں، خواتین اور بزرگوں کیساتھ گزارا

10 Apr 2024
10 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید کا پہلا دن بے گھر بچوں، خواتین اور اولڈ ایج ہوم میں موجود بزرگوں کے ساتھ گزارا۔

عید الفطر کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  بے سہارا اور بےگھر لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں،  انہوں نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ میں موجود مختلف مراکز  کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بزرگ خواتین کو حج پر بھجوانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں، مریم نواز  نے بچوں کو تحائف، کھلونے اور مٹھائیاں بھی دیں اور سپیشل بچوں کے ساتھ مل کر عید کا کیک کاٹا اور انہیں کھلایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب  سب سے پہلے بے سہارا بچوں کے لیے قائم مرکز   پہنچیں  جہاں وہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، مریم نواز  نے بچوں سے گفتگو کی اور تعلیم و دیگر مشاغل سے متعلق دریافت کیا،  بچوں نے تحائف دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد مریم نواز بے سہارا اور بے گھر بزرگوں کے لیے قائم مرکز گئیں جہاں انہوں نے  بزرگ مرد وخواتین کی خیریت دریافت کی، مریم نواز نے ایک مریض خاتون کو اپنے ساتھ بٹھایا اور چوڑیاں پہنائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بے سہارا افراد کو عید مبارک کہا جس پر وہاں موجود بزرگ آبدیدہ ہوگئے، مریم نواز نے قائد نواز شریف کی طرف سے بزرگوں کو سلام بھی دیا۔

بعدازاں   مریم نواز بے سہارا  خواتین کے مرکز پہنچیں جہاں انہوں نے بیوہ خواتین اور ان کے بچوں سے ملاقاتیں کیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں پر دست شفقت رکھا اور دعائیں دیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ  مجھے میرے والدین کی دعائیں لگی ہیں،  والدین کی قدر نہ کرنے والے خسارے میں جاتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے