اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

غریب طبقات کو خوشیوں میں شریک کرنا ہی حقیقی عید ہے: محسن نقوی

10 Apr 2024
10 Apr 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ و سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ غریب طبقات کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی حقیقی عید ہے۔

عید سعید کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ اور پاکستانیوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہمیں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع نصیب ہوا، عید رمضان المبارک کے حوالے سے یوم تکمیل، رحمت الہٰی اور یوم تشکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب طبقات کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی حقیقی عید ہے، عید پر پاک وطن کے امن اور حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدائے وطن ہمارا فخر ہیں اور ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ،شہداء کے اہل خانہ کو بھی عید پر یاد رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مبارک دن پر پاکستان کی سلامتی اور امن کے لیے خصوصی دعا گو ہوں، عید کے موقع پر عوام کی سکیورٹی، تحفظ اور فلاح ہماری ذمہ داری ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو ظلم و جبر سے نجات عطا فرمائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے