(لاہور نیوز) ملک کی باگ ڈور سنبھالے سیاستدان بھی اپنی ڈھیروں مصروفیات سے وقت نکال کر اپنوں کے ساتھ عید منائیں گے۔
صدر مملکت آصف زرداری نواب شاہ میں عید منائیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھائی نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز لاہور میں عید کی خوشیاں بانٹیں گے، نو منتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان اور بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں عید الفطر منائیں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق لاہور میں عید منائیں گے،بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں عید منائیں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان لاہور میں عید منائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی عید بونیر میں ہو گی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب ہری پور میں عید منائیں گے۔
چودھری شجاعت حسین ، شافع حسین اور سالک حسین گجرات میں عید کی خوشیاں بانٹیں گے، شیخ رشید راولپنڈی، مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شیریں مزاری، رضا ربانی اور خالد مقبول صدیقی کراچی میں عید منائیں گے۔
شاہ محمود قریشی، چودھری پرویز الہٰی، میاں محمود الرشید ، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید، عالیہ حمزہ اور اعجاز چودھری کی عید جیل میں ہو گی۔