شہرکی خبریں
بلاول بھٹو کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی
09 Apr 2024
09 Apr 2024
(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نومنتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے نومنتخب چیئرمین سینیٹ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی زرداری ہاؤس آئے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
نومنتخب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ان پر اعتماد کرنے پر اظہار تشکر کیا۔