اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کریں گے : وزیراعظم

09 Apr 2024
09 Apr 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرینگے، صحیح معنوں میں بچوں اور بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کریں گے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کا دانش سکول سائٹ کے معائنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی وزیرتعلیم ،وزرا ، چانسلرز اور طلبہ کو سلام ، آج میرے لیے بہت خوشی کا دن ہے، نوازشریف کی لیڈر شپ میں دانش سکول کا آغاز کیا، ایسے بچے جن کے والدین دنیا سے رخصت ہوگئے دانش سکول ان کا سہارا بنا۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں بچوں اور بچیوں کے ماں باپ کے پاس تعلیم کیلئے وسائل نہیں تھے، آج دانش سکول کے چشم و چراغ دنیا میں اپنی قابلیت کا اثر قائم کررہے ہیں، کھیلوں کے میدان میں بھی اپنا شاندار ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں تنقید کے نشتر کا سامنا کرنا پڑا کہ شہبازشریف یہ کیوں بنارہا ہے، میں نے کہا جب امراء کیلئے ایچی سن کالج بن سکتے ہیں تو غریب اوریتیم بچوں کیلئے درسگاہیں کیوں نہیں بناسکتے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں شاندار ہاؤسنگ سوسائٹیز بن چکی ہیں، امراء کے بچوں کیلئے سکول بن چکے ہیں، کیا تعلیم صرف امراء کے بچوں کا حق ہے؟ کیا اسلام آباد میں تعلیم غریب بچوں اور بچیوں کا حق نہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وفاق کے لیول پر اس نئے دور کا آغاز ہورہا ہے، بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، ہم بلوچستان میں وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر حصہ ڈالیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام ڈویژنز میں دانش سکول بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اور بچیاں سکول سے باہر ہیں، اس سے بڑی مجرمانہ غفلت نہیں ہوسکتی، ہم اس کے لیے نئے ایونٹ کا انعقاد کریں گے، ہم تعلیمی ایمرجنسی نافذ کریں گے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے نوازشریف کی قیادت میں 2 لاکھ ٹیچرز پنجاب میں میرٹ پر بھرتی کیے تھے، ہم نے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، ایچی سن اور مہنگے سکول راستہ روک رہے ہیں، ہم تمام قومی وسائل غریب طلبہ کے قدموں میں نچھاور کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے