اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سینیٹ کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

09 Apr 2024
09 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سینیٹ کے نو منتخب اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔

نو منتخب سینیٹرز کی حلف برداری اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے سینیٹ کا اجلاس ہوا۔

حلف برداری

نو منتخب اور ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا، اسحاق ڈار نے ان سے حلف لیا، پیپلزپارٹی کے18،ن لیگ کے14اور جے یو آئی ف کے3نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھایا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بطور آزاد سینیٹر حلف اٹھایا فیصل واوڈا نے حلف نہیں اٹھایا۔

سینیٹ اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پریذائیڈنگ افسر کی ذمہ داریاں نبھائیں۔

پی ٹی آئی کا احتجاج

اجلاس شروع ہوا تو پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے ایوان میں احتجاج کیا اور نعرے لگائے، پی ٹی آئی کے سینیٹرز بانی پی ٹی آئی کی تصاویر ایوان میں لے آئے۔

اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ اعظم نذیر تارڑ معاملے پر آئینی و قانونی پوزیشن واضح کریں۔

اس سے قبل چیئرمین سینیٹ کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی بھی ایوان میں پہنچ گئے۔

نو منتخب سینیٹرز محسن نقوی، سیدال خان، اورنگزیب خان، حامد خان، ایمل ولی بھی سینیٹ اجلاس میں شریک ہوئے، سیکرٹری سینیٹ نے ممبران کو خوش آمدید کہا۔

مسلم لیگ ن نے سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کر دیا جس کے بعد سیدال خان ناصر کے لیے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے فارم حاصل کر لیے گئے۔

تحریک انصاف کا بائیکاٹ

پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنےکا اعلان کر رکھا تھا۔

پی ٹی آئی کا مطالبہ تھا کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کی ایوان میں موجودگی تک چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ملتوی کیا جائے۔

کے پی ممبران کے بغیر چیئرمین کا الیکشن ناجائز ہے: محسن عزیز

سینیٹر محسن عزیز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب ممبران کو مبارک باد دیتا ہوں، ہم آج کے حلف کی حفاظت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی اکائی موجود نہ ہو تو الیکشن جائز نہیں، خیبرپختونخوا کے ممبران کے بغیر چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ناجائز ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے