اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی شامت، 219 گاڑیوں کو بھاری جرمانے

08 Apr 2024
08 Apr 2024

(لاہور نیوز) اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی شامت آ گئی، گاڑیوں کو بھاری جرمانے کئے گئے۔

ٹریفک اور موٹر وے پولیس اوورچارجنگ کے خلاف ان ایکشن ہو گئی، 219 گاڑیوں کو بھاری جرمانے جبکہ بسوں میں گنجائش سے زیادہ سواریاں بٹھانے پر 146 گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

لاری اڈا، بابوصابو، نیازی چوک، ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹیمیں تعینات ہیں، شاہدرہ اور بیگم کوٹ چوک سمیت 10 مقامات پر اوورچارجنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف ٹیمیں متحرک ہیں۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو مقررہ کرایہ لینے کا پابند کیا جائے، اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر دیا جائے گا، پردیسیوں کی محنت کی کمائی پر کسی صورت شب خون مارنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہوں کے مخصوص پوائنٹس پر اضافی نفری اور سپیشل سکواڈ موجود ہے، زائد کرایہ مسافروں کو واپس بھی دلوایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے