08 Apr 2024
(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے والے شاہد خاقان عباسی الیکشن کمیشن پہنچ گئے، شاہد خاقان عباسی نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے کوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے۔
شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام مطلوبہ دستاویز فراہم کر دیں، الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹرڈ کروا رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔