اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی ٹی کے ذریعے سروس ڈلیوری کی بہتری کیلئے ٹاسک دیدیا

08 Apr 2024
08 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صوبہ میں آئی ٹی کے ذریعے گورننس، سروس ڈلیوری بہتر بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام محکموں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی، ہر محکمے سے عوام کو فراہم کی جانیوالی خدمات کی تفصیلات اور ان کی آسان آن لائن رسائی یقینی بنانے سے متعلق تجاویز طلب کر لی گئیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کانفرنس ہوئی، جس میں چیف سیکرٹری نے کہا کہ آئی ٹی کے استعمال سے عوام کیلئے خدمات کی فراہمی کو آسان بنایا جائے گا۔

زاہد اختر زمان نے کہا کہ خدمات کی آن لائن فراہمی سے شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی، ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم (E-FOAS) اور ای پروکیورمنٹ سسٹم پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، پیپر لیس ورکنگ سے کام کے طریقہ کار میں شفافیت اور جدت آئی ہے، روایتی فائل سسٹم ختم ہونے سے اربوں روپے کی بچت ہو گی، کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے افسران اپنے فرائض خلوص نیت سے سر انجام دیں، محکموں کو زیر التواء پنشن کیسز اور محکمانہ انکوائریز کو جلد نمٹانے سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے