08 Apr 2024
(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو طلب کر لیا۔
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو 4 بجے طلب کیا ہے، آصف علی زرداری آئین کے آرٹیکل 56 (3) کے تحت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت طلب کیا ہے۔
علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس کل صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے جو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔