08 Apr 2024
(ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور خانہ کعبہ کا طواف اور عمرہ کے دیگر ارکان کی ادائیگی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خانہ کعبہ میں نوافل بھی ادا کئے ، بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی، وزیراعظم نے ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لئے خصوصی دعا کی۔
وزیراعظم نے عالمی امن و آشتی کے لئے بھی دعا کی، وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔
وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔