اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج، پاکستان میں نظر نہیں آئیگا

08 Apr 2024
08 Apr 2024

(لاہور نیوز) سال 2024ء کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا جو اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا جبکہ سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر کو جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں متوقع ہے جو کہ جزوی ہوگا۔

رواں سال کا پہلا سورج گرہن میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں نظر آئے گا، سورج گرہن سب سے پہلے میکسیکو میں مقامی وقت کے مطابق دن 11 بجے کے بعد ہو گا، اس وقت چاند سورج کے سامنے آجائے گا اور زمین کے کچھ حصے میں اندھیرا چھا جائے گا، مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگر مقامات پر سورج گرہن دکھائی دے گا، دورانیہ 4 گھنٹے اور 27 منٹ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سورج گرہن امریکا اور کینیڈا میں بھی نظر آئے گا تاہم یہ کہیں مکمل تو کہیں جزوی ہوگا، مکمل سورج گرہن چونکہ 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا اس لیے پاکستان میں رات ہونے کے سبب اس کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا، سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوگا، 11 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا جبکہ سورج گرہن کا اختتام رات 1 بجکر 52 منٹ پر ہو گا۔

سورج گرہن کیا ہے؟

سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان ہوتا ہے، چاند کا سایہ مکمل طور پر سورج کو چھپا لیتا ہے اور اس دوران دن کے وقت اندھیرا چھا جاتا ہے، گرہن کے دوران چاند سورج کی طرح مکمل تاریک نہیں ہوتا بلکہ سورج کی کچھ روشنی زمین کے ماحول سے گزرتی ہے جس کے باعث چاند سرخی مائل نظر آتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے