اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے پی پی پی نے رابطوں کا عمل تیز کر دیا

08 Apr 2024
08 Apr 2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے رابطوں کا عمل تیز کر دیا۔

چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کی خصوصی کمیٹی کے اراکین کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی خصوصی کمیٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے پارٹی امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے متحرک ہے، سید یوسف رضا گیلانی سے شیری رحمان اور سید نوید قمر نے رابطہ کر کے انتخابات کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا۔

اس موقع پر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں واضح حمایت حاصل ہے، پاکستان پیپلزپارٹی اتحادیوں کے ہمراہ کل سینیٹ میں اپنی واضح برتری کو ثابت کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اور کارکنان کل ایک جیالے امیدوار کے چیئرمین سینیٹ بننے کی خوشی کا جشن منائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے