اپ ڈیٹس
  • 318.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اظہر محمود پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

08 Apr 2024
08 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سابق آل راؤنڈر اظہر محمود پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کے لیے الگ الگ ہیڈ کوچز کا فیصلہ کیا ہوا ہے جس کے لیے اشتہار بھی دیا ہے لیکن اس دوران پی سی بی کے کوچز کے لیے معاملات طے پا چکے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے اسسٹنٹ کوچ کے لیے دو روز قبل اشتہار دیا گیا تھا، درخواستیں جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ 20 اپریل ہے جبکہ ہیڈ کوچز کے لیے درخواستیں 15 اپریل تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آل راؤنڈر اظہر محمود وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے اور اس کا اعلان 20 اپریل کے بعد ہی کیا جائے گا تاکہ تمام رسمی کارروائیاں مکمل ہو سکیں۔

اسی طرح ہیڈ کوچز کا اعلان بھی 15 اپریل کے بعد متوقع ہے، وائٹ بال کے ہیڈ کوچ کے لیے گیری کرسٹن اور ریڈ بال کے ہیڈ کوچ کے لیے جیسن گلیسپی کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں۔

اظہر محمود اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ رہ چکے ہیں، وہ پی ایس ایل کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کے اس وقت باؤلنگ کوچ ہیں، اظہر محمود کو کوچنگ کا تجربہ ہے اور وہ اسسٹنٹ کوچ کے مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے