اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں 5ہزارٹیوب ویلز کوسولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ

07 Apr 2024
07 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں 5 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں   کسانوں کو رعایتی نرخ پر آلات اور سولر پینلز کی فراہمی کے لئے اقدام پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام "ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر"کے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ فارم میکنائزیشن کے تحت  1800زرعی آلات 710 کاشتکاروں کوجلد فراہم کر دئیے جائیں گے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مرکز کی سطح پر بھی  کاشتکاروں کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے جدید زرعی آلات  دیئے جائیں گے، قرعہ اندازی میں کامیاب خوش نصیب کاشتکاروں کو جون میں جدید مشینری کی ڈلیوری یقینی بنائی جائے گی۔

 اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں 5 ہزارٹیوب ویلز سولر سسٹم پر منتقل کئے جائیں گے جبکہ اگلے دو برس میں کاشتکاروں کو 3 ہزار لیزر لینڈ لیولرز  بھی سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے۔

بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلز کی سولر سسٹم پر منتقلی کیلئے کسانوں کو 60 فیصد سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے