اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جنت مرزا نے نئی محبت مل جانے کا اشارہ دے دیا

07 Apr 2024
07 Apr 2024

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا نے نئی محبت مل جانے کا اشارہ دے دیا۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی چند نئی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

مذکورہ تصاویر میں جنت مرزا نے شرٹ اور جینز زیب تن کر رکھی ہے جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’کیا میں تمہاری سب سے زیادہ پسندیدہ بن سکتی ہوں؟‘‘

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں ٹک ٹاکر کے مداح ان کیلئے تعریفی کمنٹس کر رہے ہیں وہیں ابراہیم نامی فیشن ماڈل کا کمنٹ توجہ کا مرکز بن گیا۔

فیشن ماڈل ابراہیم نے جنت کی پوسٹ پر کمنٹ میں لکھا کہ "کوئی بھی چیز میری گرل کی خوبصورتی کی برابری نہیں کر سکتی"، ساتھ ہی انہوں نے ہارٹ والا ایموجی بھی بنایا۔

اس معاملے کو دو طرفہ بناتے ہوئے جنت مرزا نے ریپلائے میں ابراہیم کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ " بہت بہت شکریہ میری محبت" ساتھ انہوں نے ہارٹ اور محبت کے پیغام والا ایموجی بھی بنایا۔

جنت مرزا کے ردِعمل دینے کی دیر ہی تھی کہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین متضاد تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے جنت مرزا کا نام ساتھی ٹک ٹاک سٹار عمر بٹ کے ساتھ جڑا ہوا تھا لیکن 2023 میں اس ٹک ٹاکر جوڑی نے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے