اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت زیر التوا شاہراہوں کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے متحرک

07 Apr 2024
07 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت فنڈر کی کمی کے باعث رکے ہوئے شاہراہوں کے منصوبوں کو مکمل کروانے کے لیے متحرک ہو گئی۔

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے تحصیل چوک بلکسر سے توا بہادر چکوال  تک زیر تعمیر 16 کلومیٹر شاہراہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، محکمہ ہائی وے کے افسران نے صوبائی وزیر مواصلات کو منصوبے  کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ دو سال قبل اس 16 کلومیٹر شاہراہ کو 1600 ملین روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا، شاہراہ کو 10کلو میٹر تک کارپٹڈ کر دیا گیا ہے، فنڈز کی کمی کے باعث 6 کلو میٹر کا حصہ ابھی تک زیر تعمیر ہے۔

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات  نے کہا کہ 6 کلومیٹر شاہراہ کے حصہ کو مکمل کرنے کے لیے اضافی فنڈز فراہم کیے جائیں گے، 720 ملین کے فنڈز کی فراہمی کے لیے تمام تر ضروری اقدامات جلد کیے جائیں گے، منصوبے کی تکمیل سے لوگوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں  نے 10 کلومیٹر پر روڈ  کارپٹ کے کام کا جائزہ بھی لیا اور شاہراہ میں استعمال ہونے والے مٹیریل اور سڑک کے کناروں کے تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کیا۔

صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو شاہراہوں کی بحالی کے لیے بہترین اقدامات کر رہا ہے،  جس رفتار سے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے اس کے ثمرات آنے والے دنوں میں پنجاب اور پاکستان کی عوام کو میسر ہونگے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے