07 Apr 2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے جانوروں اور پرندوں کی خریدوفروخت کا نظام ڈیجیٹلائز کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں وائلڈ لائف سروے کا پلان بن گیا ہے، یہ پہلا سروے ہے جس سے ہر طرح کی جنگلی حیات کا تمام ڈیجیٹل ڈیٹا دستیاب ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹلائز نظام کے بعد جانوروں اور پرندوں کی خریدوفروخت صرف لائسنس رکھنے والے دکاندار ہی کر سکیں گے، صرف ان جانوروں اور پرندوں کی خریدوفروخت ہو گی اور پالا جا سکے گا جن کی قانون میں اجازت ہے۔