اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹولنٹن مارکیٹ میں شعبہ جنگلی حیات کی کارروائی، غیر قانونی کاروبار بند

07 Apr 2024
07 Apr 2024

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے حکم پر وائلڈلائف ڈیپارٹمنٹ نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کاروبار بند کروادیئے ۔

لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں ڈی جی وائلڈ لائف کی قیادت میں چھاپے کے دوران پرندے اور جانور قبضے میں لے لئے گئے، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کے ہمراہ سپیشل وائلڈ لائف ریڈ سکواڈ نے چھاپے مار کر غیرقانونی کاروبار بند کروا دیئے۔

 سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر ڈی جی وائلڈ لائف نے خود چھاپہ مار ٹیم کی قیادت کی، کارروائی میں دو بگلے، 18 چکور، 7 کالے تیتر، 9 براؤن تیتر، پانچ کوئل، 10 بطخیں اور دو بندرقبضے میں لئے گئے۔

 چھاپہ مار ٹیم نے 12 طوطے، 22 لال گانی والے طوطے، 23 بنگالی طوطے، 10 را طوطوں کے بچے اور 12 لال گانی والے طوطوں کے بچے بھی برآمد کرلئے،علاوہ ازیں تین کالے تیتر بھی مردہ حالت میں برآمد کئے گئے۔

اس سے قبل وائلڈ لائف کی چھاپہ مار ٹیم کی جانب سے 8 سیاہ ریچھ بھی قبضے میں لئے جا چکے ہیں جن کا علاج جانوروں کے تحفظ کی عالمی تنظیم 'فور پاز" کے معالج کررہے ہیں، علاج معالجے کے بعد ان ریچھوں کو ان کے قدرتی اور محفوظ ماحول میں منتقل کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے