اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاک فوج بھارت کو سبق سکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے: پرویز اشرف

07 Apr 2024
07 Apr 2024

(لاہور نیوز) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی ابھی نندنوں کو سبق سکھانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر رد عمل میں کہنا تھا کہ  بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پاکستان دشمنی کی بنیاد پر انتخابی مہم چلائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی، راج ناتھ کا اشتعال انگیز بیان بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا بین ثبوت ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی کی مودی حکومت آئندہ الیکشن میں بد ترین شکست کے خوف میں مبتلا ہے، پاکستانی حکومت بھارتی وزیر دفاع کے اعترافی بیان پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے