اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

زائد کرایہ وصول کرنے والے بس مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

07 Apr 2024
07 Apr 2024

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے بس مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں کمشنر لاہور نے پرائس کنٹرول اتھارٹیز کو کرایہ جات کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ  ڈی سیز، اسسٹنٹ کمشنرز اور آرٹی سیکرٹری بس اڈوں کی سخت چیکنگ کریں، مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے بس مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز بس، ویگن اڈوں کے دورے کریں، سرکاری کرایہ نامہ بس کی نمایاں جگہ پر آویزاں کرائیں۔

محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس اوپن رہیں گی ان پر سبزیوں کی وافر مقدار اور بہترین معیار کو یقینی بنائیں، آج رمضان المبارک کا آخری اتوار ہے بازاروں میں شدید رش ہوگا، مجسٹریٹس فیلڈ میں موجود رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ ماڈل بازاروں اور عام مارکیٹ میں پرائس مجسٹریٹ سخت چیکنگ کریں، عید شاپنگ کا رش ہوگا، سکیورٹی انتطامات بھی یقینی بنائے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے