07 Apr 2024
(لاہور نیوز) عید پر پہلی سپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگئی۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے شہریوں کیلئے عید الفطر کے موقع پر سپیشل ٹرینوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین کوئٹہ ریلوے سٹیشن سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوئی،11 بوگیوں پر مشتمل ٹرین پر 8 سو سے زائد مسافر سفر کر رہے ہیں جبکہ ٹرین میں ایک ہزار مسافروں کی گنجائش ہے۔
حکام کہنا ہے کہ عید سپیشل ٹرین سبی، جیکب آباد، سکھر، ملتان اور لاہور سے ہوتے ہوئے کل راولپنڈی پہنچے گی۔