اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عید کی آمد کے ساتھ ہی سبز مصالحہ جات بھی مہنگے

07 Apr 2024
07 Apr 2024

(لاہور نیوز) میٹھی عید کی آمد کے ساتھ ہی سبز مصالحہ جات بھی مہنگے ہو گئے۔

اعدادوشمار  کے مطابق شہریوں کیلئے نمکین ڈشز کی تیاری کے لئے استعمال ہونے والے سبز مصالحہ جات کی خریداری بھی مشکل ہوگئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر 65 روپے فی کلو مہنگا ہو ا، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 160 روپے فی کلو مقرر ہوا جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 200 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیاز کے نرخ میں ایک ہفتے کے دوران 25 روپے فی کلو اضافہ ہوا، مقامی پیاز درجہ اول کا سرکاری نرخ 205 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں مقامی پیاز کم از کم 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہا جبکہ درآمدی پیاز بھی 200 سے 220 روپے کلو ہے۔

علاوہ ازیں لہسن 10 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، لہسن کا سرکاری نرخ 615 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں لہسن 800 روپے کلو فروخت ہو رہا، مارکیٹ میں ادرک 650 روپے فی کلو ہے مگر مارکیٹ میں سبز مرچ 200 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس عید پر بھی منافع خور سرگرم ہو کر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے