اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق

07 Apr 2024
07 Apr 2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے باپ بیٹی کو لوٹنے کی کوشش کی تو مزاحمت پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایاکہ فائرنگ سے لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور لڑکی کا والد زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی والد کے ساتھ دودھ لینے دکان پر آئی تھی، گولیوں کا نشانہ بن گئی، شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے مطابق ڈاکوؤں نے دودھ فروش کی دکان پرواردات کی اور مزاحمت پرباپ کو زخمی اور بیٹی کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایاکہ فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں نے گھر کے باہر کھڑے نوجوان کوبھی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈولفن پولیس اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا لیکن موٹرسائیکل سلپ ہونے پر اہل کار گرپڑے۔

اہل خانہ کے مطابق نوجوان نے ڈاکوؤں کو اونچی آوازمیں کہا تھا کہ میں نے تم لوگوں کو پہچان لیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے