اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین کو مکمل موقع ملنا چاہیے تھا،ہٹانےکا فیصلہ عجلت میں ہوا: ذکاء اشرف

07 Apr 2024
07 Apr 2024

(لاہور نیوز) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو بطور کپتان مکمل موقع ملنا چاہیے تھا، شاہدآفریدی نے مجھے رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا۔

 ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ ورلڈ کلاس بیٹر بابراعظم کے لیے میری نیک خواہشات ہیں، کوچز ملکی ہوں یا غیرملکی صرف ٹیم کی بہتری کے لیے ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی گورنر شپ کی باتیں میڈیا میں سنی ہیں، ابھی تک باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا،گورنرپنجاب کے حوالے سے پارٹی (پیپلز پارٹی) جو فیصلہ کرےگی اسے قبول کریں گے۔

صدر شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ چینی سرپلس ہے اسے برآمد کرنے کی اجازت ملنی چاہیے، اس سے ایک ارب ڈالر زرمبادلہ  ملے گا، چینی کی قیمت مستحکم ہے، برآمد سے چینی کی قیمت نہیں بڑھےگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے