اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سی ٹی او لاہور کی ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت

06 Apr 2024
06 Apr 2024

(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے رانگ پارکنگ اور ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سپروائزری افسران مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کا وزٹ کریں، رانگ پارکنگ اور ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کریں، مارکیٹ انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹریفک پلان کو یقینی بنائیں، غیر معمولی رش ہونے پر مخصوص روڈز پر ون وے ٹریفک چلائی جائے۔

عمارہ اطہر نے کہا رانگ پارکنگ، تجاوزات اور ون وے ٹریفک سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کے گردونواح میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کیلئے اضافی 362 وارڈنز،37 انسپکٹرز، 45 پٹرولنگ افسران تعینات، رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے 28 فوک لفٹرز اور 2 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے