اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

واسا نے عید الفطر پر سیوریج اور واٹر سپلائی سے متعلق ایس او پیز بنا لئے

06 Apr 2024
06 Apr 2024

(لاہور نیوز) عید الفطر پر شہریوں کو پانی کی بروقت فراہمی کا منصوبہ بنا لیا گیا، واسا نے سیوریج اور واٹر سپلائی سے متعلق بھی ایس او پیز بنا لئے۔

 ایس او پیز کے مطابق ایمرجنسی سینٹرز میں سٹاف اور مشینری چوبیس گھنٹے موجود رہے گی، اوور فلو سے بچنے کے لئے عید سے قبل ڈرینوں کی ڈی سلٹنگ کی جائے، مین ہولز کو چیک کیا جائے اور ٹوٹے مین ہولز تبدیل کر دیئے جائیں، عید کے دنوں میں سیوریج سے متعلق شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے، پانی کی فراہمی کے لئے ٹیوب ویل آپریٹر ڈیوٹی پر موجود ہونگے۔

اس کے علاوہ شہر میں لگے فائر ہائی ڈرینٹ آپریشنل اور ان کو پانی کی فراہمی میسر ہو گی، پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے واٹر باؤزر سٹینڈ بائے رہیں گے، ایس ڈی او دفاتر میں عید کے دنوں میں سٹاف موجود رہے گا۔

ایس ڈی اوز ذاتی طور پر عید کے دنوں میں شکایات کو مانیٹر کریں گے، ٹیوب ویل یا ڈسپوزل خراب ہونے پر ایکسیئن خود شکایت کو مانیٹر کرے گا۔ .

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے