اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت نے عید پر لائن سفاری پارک کی انٹری فری کردی

06 Apr 2024
06 Apr 2024

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے عید الفطر کے موقع پر لائن سفاری پارک کی انٹری مفت کردی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج  لائن سفاری کا افتتاح کیا ہے، سفاری پارک میں ابھی کافی کرنے والا کام باقی ہے، آج وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر لاہور سفاری پارک آئی ہوں،  لاہور سفاری پارک کا مکمل افتتاح وزیراعلیٰ مریم نواز خود کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 2ہفتوں میں وائلڈ لائف کا کومنگ آپریشن کیا ہے، ہم ہنگامی طور پر 3 وائلڈ لائف ریسکیوسینٹرز کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنائیں گے، لاہور سفاری پارک کی انٹری کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عید پر فری کردیا ہے، لاہور سفاری اور چڑیا گھر میں 60سال سے زائد عمر کے لوگوں کیلئے انٹری فری ہو گی۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لاہور چڑیا گھر بھی بڑی عید پر کھلے گا، ہم لاہور کے سینٹر میں وائلڈ لائف نمائش کا قیام کریں گے، میری وائلڈ لائف میں دلچسپی ہے، میں نے 10سال وائلڈ لائف کنزرویشن میں کام کیا ہے، وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ میں کافی کمیاں ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن مارکیٹوں میں جانوروں کی فروخت ہورہی ہے ان کی حالت بہت بری ہے، اب لوگ جہاں بھی جانور رکھیں گے اس کا لائسنس بنے گا، ہمیں پالتوجانور رکھنے کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن ذمہ داری کے ساتھ رکھنا بڑا کام ہے، ہم پالتو جانوروں کا پورا ڈیجیٹل لائسنس کا نظام لے کر آرہے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آتے ہی مہنگائی پر میٹنگز کی ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز پرائس کنٹرول کی خود نگرانی کررہی ہیں، گزشتہ رمضان اور اس رمضان میں پرائس کنٹرول میں بہت فرق آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 4سال سےکوڑا سڑکوں کا حصہ بن گیا تھا، وزیراعلیٰ پہلا اورتاریخ کا سب سے بڑا سالڈ ویسٹ کا نظام لے کر آرہی ہیں، اس طرح کا پلان پہلے کبھی پنجاب میں مرتب نہیں ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے