اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے میں پیپرلیس سسٹم لانے اور یونیفارمڈ فورس بنانے کا اصولی فیصلہ

06 Apr 2024
06 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) میں پیپرلیس سسٹم لانے اور یونیفارمڈ فورس بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایل ڈی اے پراجیکٹس کا جائزہ اجلاس ہوا ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید ،وزیراطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر حکام اس موقع پر موجود تھے۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال میں مکمل طور پر پیپر لیس سسٹم لایا جائے گا ،ڈرون کیمرے کے ذریعے تجاوزات کی مانیٹرنگ کی جائے گی،  شہریوں کی سہولت کیلئے ایل ڈی اے ویب سائٹ پر چھوٹے گھروں کےسٹینڈرڈ نقشے فراہم کرے گا،  ماڈل تعمیراتی نقشے ایل ڈی اے سے منظور شدہ ہونے سے شہریوں کے وقت کی بچت ہوگی۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایل ڈی اے سٹاف کی مانیٹرنگ کا میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں  لاہور کے سسٹین ایبل سمارٹ سٹی میں تبدیلی کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے 6 ارب روپے کی لاگت سے روڈ سٹرکچر میں بہتری سمیت دیگر پراجیکٹس کی اصولی منظوری دی اور کچی آبادیوں کو ایل ڈی اے ڈویلپمنٹ پلان میں ترجیحاً شامل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ایل ڈی اے ایونیو ون میں پائلٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی بھی اصولی منظوری دی گئی،پراجیکٹ کے تحت واک ویز، مخصوص بائیک، سائیکل لین، پارکس کی بحالی، ریڑھی اور سٹال کے لئے وینڈنگ ایریا مختص ہوگا، بارش کا پانی زیر زمین منتقل کرنے کا نظام اور سولر سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ریڑھی بانوں کیلئے وینڈنگ پوائنٹس بنائے جائیں، کسی کی ریڑھی نہ چھینیں۔

اجلاس میں ایل ڈی اے کی ری سٹرکچرنگ کے پلان کا بھی جائزہ لیا گیا، ایل ڈی اے یونیفارمڈ فورس بنانے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ ایل ڈی اے پولیس سٹیشن بنانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں ایل ڈی اے رولز میں ترمیم ، ون ونڈوز ٹرانسفر ، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا نظام لانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایل ڈی اے کو ریونیو بڑھانے کے لئے نئے پراجیکٹس شروع کرنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے