اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بھارت نے کسی ایڈونچر کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دینگے: خواجہ آصف

06 Apr 2024
06 Apr 2024

(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کسی ایڈونچر کی کوشش کرے گا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج سے چند سال قبل بھارت نے پاکستان میں گھس کر کارروائی کرنے کی کوشش کی، ہم نے خیرات میں ان کا پائلٹ واپس کیا تھا، یہ دوبارہ کوشش کر کے دیکھ لیں، جو پہلے ہوا وہی ان کے ساتھ اب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف الیکشن وغیرہ کے سلسلے میں بڑھکیں مار رہے ہیں، اگر انہوں نے ایسی جرات کی تو اسی طرح کا جواب دیا جائے گا، ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی ہو، بھارت دہشتگردانہ کارروائیوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان مخالف بیانات دیتا ہے، بھارت محتاط ہو کر بیانات دے، الیکشن کے چکر میں کوئی ایسی حرکت نہ کرے جس کا ان کو خمیازہ بھگتنا پڑے، ایسا نہ ہو ان کا جہاز بھی گرے اور خیرات میں پائلٹ بھی واپس کرنا پڑے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے