اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

06 Apr 2024
06 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف تین روزہ غیر ملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں خصوصی وفد لاہور سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوا۔

وفد میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، محسن نقوی، عطا اللہ تارڑ، عبدالعلیم خان، احد خان چیمہ، رانا مشہود احمد خان، شبیر احمد عثمانی، عون چودھری، مصطفی رمدے و دیگر افراد شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی طے پاگئی ہے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ 4 مارچ کو وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد شہبازشریف کا بیرون ملک یہ پہلا دورہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وفد کے ارکان سفری اخراجات اپنی ذاتی جیب سے ادا کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے