اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

06 Apr 2024
06 Apr 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اپنی سالمیت کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات  عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جنوری میں بھارت کی جانب سے لوگوں کو قتل کرانے کا سلسلہ شروع ہوا، پاکستان نے اس پر اپنا مؤقف دیا ، عالمی برادری کو چاہیے اس کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ داسو واقعے پر چین کی حکومت سے اظہار تعزیت کیا، چین کے شہریوں کی سکیورٹی کو مزید مؤثربنایا جائے گا،سکیورٹی کے حوالے سے مؤثر نظام بنایا جارہا ہے، حکومت نے داسو حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم  نے چند افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئندہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے معاملات کو مزید سنجیدگی سے لیا جائے گا،  کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظم  چائنیز پراجیکٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے خود نگرانی کررہے ہیں،  امن خراب کرنے کی کوشش پر حکومت کی پوری نظر ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردی کی اس جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،  میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ عالمی میڈیا پر پاکستانی معیشت پر مثبت خبریں آرہی ہیں، اسٹاک ایکسچینج میں روز نیا ریکارڈ بن رہا ہے، دشمن کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، 16 ماہ کی حکومت میں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، حکومت مسائل کے حل کےلیے پر عزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے