اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد امن کا فروغ ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

06 Apr 2024
06 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھیلوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ "کھیلتے رہیں ۔۔۔۔۔ جیتتے رہیں"، نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے کے لئے سپورٹس اہم کردار ادا کرتے ہیں، کھیل ہمیں نظم و ضبط سکھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے "کھیلتا پنجاب" پروگرام تشکیل دیا گیا ہے، پنجاب بھر میں گراؤنڈ اور جمنیزیم کی تعمیر وبحالی کیلئے شعبہ تعمیر وبحالی قائم کر رہے ہیں، نوجوانوں کیلئے 300 گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بڑھا کر 2 سے 4 ارب روپے کر دیا ہے، سپورٹس فیسٹیول بحال اور ہر یونین کونسل میں کھیلوں کے مقابلے اور پنجاب لیگ شروع کرینگے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سپورٹس ایڈوائزری کونسل میں 10 یونیورسٹی کے طلبہ بھی ممبر ہوں گے، کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے انٹرنیشنل کوچ بھی لے کر آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے