اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد ہونا چاہئے: مریم نواز

05 Apr 2024
05 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد ہونا چاہئے۔

پنجاب اپیکس کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پُرامن پاکستان کے پیچھے شہداء کی قربانیاں ہیں، ہم سب نے ٹیم کی طرح کام کرنا ہے، دہشتگردی کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کا جذبہ دیکھ کر دل خوش ہوا، میں انہیں بھی سراہتی ہوں، چکوال میں شہید کیپٹن کے گھر گئی تو اہل خانہ کے آنسو نہیں دیکھے جا رہے تھے، اے پی ایس کے بعد بنائے جانے والے نیشنل ایکشن پلان کو سراہا گیا، ہم نے نیشنل ایکشن پلان کو دوبارہ فعال کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی معترف ہوں، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد ہونا چاہئے۔

مریم نواز نے کہا ہمیں کپیسٹی بلڈںگ کی طرف جانا ہے ، جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کے پاس جدید اسلحہ ہے، ہم جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے بھی اقدام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو سیاسی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین کی جانب سے ملٹری تنصیبات پر حملے کئے گئے ، میں اس جماعت کا نام نہیں لینا چاہتی، سیاسی فاشزم بھی دہشتگردی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ہے، اسی وجہ سے اس منصوبے کو نشانہ بنایا گیا، جب پاکستان کی بات ہوتی ہے تو ہمارے نظریات پیچھے چلے جاتے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ امن وامان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے