شہرکی خبریں
ججز کو خطوط کا معاملہ: پاکستان پوسٹ نے سٹاف کی سیفٹی کیلئے مراسلہ جاری کر دیا
05 Apr 2024
05 Apr 2024
(لاہور نیوز) ججز کو بھیجے جانے والے مشکوک خطوط کا معاملہ سامنے آنے پر پاکستان پوسٹ نے فوری اقدامات کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔
ڈی جی پوسٹ نے پوسٹ ماسٹرز جنرل کو سٹاف کی سیفٹی اور سکیورٹی کیلئے ماسک، دستانے مہیا کرنے کی ہدایت کر دی، عملہ کو پوسٹ آفس میں آنے والے لیٹرز اور دیگر میلز کو احتیاط کے ساتھ چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلہ میں ججز، ڈپلومیٹس اور دیگر ہائی پروفائل کی میلز کو خصوصی طور پر چیک کرنے اور پوسٹل سٹاف کو میلز کی بکنگ اور ترسیل کے دوران چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔