05 Apr 2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات ہوں گی جبکہ ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
سیکشن آفیسر ویلفیئر صفدر شبیر نے چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت نے بھی عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 10 اپریل بروز بدھ تا 13 اپریل بروز ہفتہ تک 4 چھٹیاں ہوں گی۔
خیال رہے کہ 9 اپریل کو 29 واں رمضان المبارک ہو گا اور چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہو گی۔