اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بشریٰ بی بی کو بلڈ اور اینڈوسکوپی ٹیسٹ تجویز کئے ہیں: ڈاکٹر عاصم

04 Apr 2024
04 Apr 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو بلڈ ٹیسٹ اور اینڈوسکوپی ٹیسٹ تجویز کئے ہیں، ٹیسٹوں کے بعد ہی فیصلہ ہو گا کہ علاج کی ضرورت ہے یا نہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام "نقطہ نظر" میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا تھا کہ آج بشریٰ بی بی کا معائنہ کیا ہے، انہوں نے بتایا دو ماہ پہلے معدے میں جلن ہوئی تھی، بشریٰ بی بی نے بتایا کھانے کے بعد منہ میں جلن بھی ہوئی تھی۔

ڈاکٹرعاصم یوسف نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے بتایا اس وقت کھانے کے بعد دو ہفتے تک طبیعت خراب رہی، ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ دو مہینے پہلے بشریٰ بی بی نے کیا کھایا اب دو ماہ بعد بتانا مشکل ہو گا۔

بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کا وزن بھی کم ہوا تھا، اب ان کی طبیعت بہتر ہو چکی ہے، بشریٰ بی بی کے معدے میں جلن بھی کم ہو چکی ہے، ان کا وزن کم ہوا ہے اور کھانا کم کھا رہی ہیں۔

ڈاکٹرعاصم یوسف نے کہا کہ مجھے ہفتے والے دن بانی پی ٹی آئی کے معائنے کی بھی اجازت ملی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے